پی پی کا خیبرپختونخوا میں بڑے جلسوں کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے صوبہ خیبرپختونخوا میں 4 بڑے جلسوں کا اعلان کیا گیا ہے۔پی پی پی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 20 مارچ کو چترال، 21 مارچ کو اپر دیر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔عدم اعتماد سازش نہیں عوامی مطالبہ، ارکان کی ڈبل سنچری کریں گے، بلاول بھٹوپی پی پی کے اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 22 مارچ کو مالاکنڈ، 25 مارچ کو کرم ایجنسی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا حالیہ صورتحال سے متعلق کہنا ہے کہ عدم اعتماد سازش نہیں، یہ ایک آدمی کا نہیں عوام کا مطالبہ ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خان صاحب کی دھمکی برداشت سے باہر ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک ہارے ہوئے شخص کو شکست نظر آرہی ہے، وہ گالی اور مارنے کی دھمکی دے رہا ہے، ہم محنت کرتے رہیں گے، ان شاء اللّٰہ ممبران کی ڈبل سنچری کریں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر