لوئردیر جلسہ ، وزیراعظم عمران خان اور وزرا کو الیکشن کمیشن نے نوٹس بھیج دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان اور وزرا کو الیکشن کمیشن نے نوٹس بھیج دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے نوٹس لوئر دیر میں جلسہ کرنے پر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعظم اور وزرا کو بھیجے جانے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے منع کرنے کے باوجود عوامی اجتماع منعقد کیا اور ریاستی مشینری استعمال کی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجے جانے والے نوٹس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ آپ نے الیکشن ایکٹ 2017 کی واضح خلاف ورزی کی۔ وزیراعظم اور وزرا سے الیکشن کمیشن نے 14 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے اپنا جواب جمع کرائیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر