’ڈاکٹر ٹری‘ کسے کہتے ہیں؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)انگریزی میں ’ڈاکٹر ٹری‘ یا ’مورنگا‘ کہلائے جانے والا سوہانجنا کا درخت اپنی بے شمار افادیت کی وجہ سے دنیا بھر میں کرشماتی درخت کہلاتا ہے۔ سوہانجنا کا استعمال مجموعی صحت سے لے کر خوبصورتی میں اضافے کے لیے بھی بے حد معاون ہے، سوہانجنے کے درخت سے حاصل ہونے والے پتے، ٹہنیاں، پھلیاں اور پھولوں سے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس میں 300 بیماریوں کا علاج ہے اسی لیے اسے انگریزی میں ’ڈاکٹر ٹری‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سوہانجنا کی افادیت نباتاتی شعبے سمیت سائنس بھی مانتی ہے، سوہانجنا کا استعمال خواتین کی صحت کے لیے نہایت موزوں قرار دیا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق مورنگا وٹامنز اور منرلز سے بھرپور درخت ہے جس کے 100 گرام پتوں میں 99.1 ملی گرام کیلشیم، 1.3 ملی گرام آئرن، 35.1 ملی گرام میگنیشیم، 70.8 ملی گرام فورسفورس، 471 ملی گرام پوٹاشیم، 70 ملی گرام سوڈیم اور 0.85 ملی گرام زنک پایا جاتا ہے۔تحقیق کے مطابق اس پودے کو جنوبی پنجاب سے دریافت کیا گیا تھا جس کے بعد یہ پودا برصغیر کے دیگر حصوں اور جنوبی افریقا میں پہنچا۔دنیا بھر کے ماہرین غذائیت اور فوڈ سائنس کے ماہرین اس کرشماتی پودے کی خصوصیات پر حیران ہیں، اس کے ہر حصے کو بطور غذا استعمال کیا جاسکتا ہے مثلاً پھول بطور سبزی، پھلی کا اچار اور سالن تیار کیا جاتا ہے جبکہ جڑوں کا اچار پاک و ہند میں مقبول ہے۔تحقیقات کے مطابق مورنگا میں دودھ کے مقابلے میں 17گنا زیادہ کیلشیم، دہی سے 9گنا زیادہ پروٹین، گاجر سے 4گنا زیادہ وٹامن اے، بادام سے 12گنا زیادہ وٹامن ای، کیلے سے 15گنا زیادہ پوٹاشیم اور پالک سے 19گنا زیادہ فولاد پایا جاتا ہے۔امریکی ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق سوہانجنا کے پتوں میں وٹامن اے اور ای پایا جاتا ہے جس کے سبب اس کے استعمال سے اسکن صاف شفاف اور نکھر جاتی ہے، یہ عمر کے اثرات بھی کم کرتا ہے اور جھریوں کے عمل کو روکتا ہے۔ کونسے پھل دانتوں کو پیلا ہونے سے بچاتے ہیں؟اس کے پتوں کو سکھا کر پاؤڈر بنا کر محفوظ کیا جا سکتا ہے، مورنگا پاؤڈر میں دودھ، عرق گلاب، لیموں کے قطرے ملا کر ماسک کی صورت استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ تازہ پتے پیس کر بھی چہرے پر لگا ئے جا سکتے ہیں۔نظام ہاضمہ بہتر بناتا ہےکیلشیم کی بھر پور مقدار پائے جانے کے سبب سوہانجنا کے پتوں کے استعمال سے نظام ہاضمہ کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے جبکہ فائبر کی بھی مقدار حا صل ہوتی ہے، مورنگا آنتوں اور معدے کی جملہ امراض میں مفید ہے۔ذیابطیس کے مرض میں مفیدمورنگا میں کلوروجینک ایسڈ پایا جاتا ہے جس کے سبب اس کے استعمال سے انسولین کا اخراج متوازن ہوتا ہے، کلوروجینک ایسڈ غذا کے استعمال کے بعد اچانک خون میں شوگر لیول بڑھنے سے بھی بچاؤ ممکن بناتا ہے ۔دل کی صحت بہتر ہوتی ہےمورنگا میں اینٹی آکسڈنٹ کی قسم ’ قوارسٹین ‘ پائی جاتی ہے جس سے بلڈ پریشر کنٹرول رہتا ہے۔جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک ہیلتھ رپورٹ کے مطابق سوہانجنا کے استعمال سے انسانی جسم مین کولیسٹرول کی سطح بھی متوازن رہتی ہے جبکہ اس کے باقاعدگی کے استعمال سے وزن میں بھی کمی آتی ہے۔واضح رہے پورے پاکستان میں سوہانجنا کے درخت پائے جاتے ہیں۔ کراچی کے اکثر گلی کوچوں اور سڑکوں پر اس کے درخت لگے نظر آتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر