بھارت، عام آدمی پارٹی نے سابق کامیڈین بھگونت کو وزیراعلیٰ نامزد کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارت میں ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات میں مشرقی پنجاب میں عام آدمی پارٹی جبکہ یوپی، اتراکھنڈ، گوا اور منی پور میں بی جے پی کامیاب ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب میں ایک عام آدمی نے کانگریس کے بڑے بڑے برج گرا دیے، جہاں وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ کو موبائل فون شاپ کے سیلزمین کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق کامیاب ہونے والے لابھ سنگھ اگو کے والد کھیتوں میں مزدور اور والدہ اسکول میں خاکروب ہیں۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ عام آدمی پارٹی نے سابق کامیڈین بھگونت مان کو وزیراعلیٰ کے لئے نامزد کردیا ہے۔کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو کو بھی انتخابات میں شکست ہوگئی۔ شرومنی اکالی دل کے رہنما پرکاش سنگھ بادل اور بیٹے سکھبیر سنگھ بھی ہار گئے۔



  تازہ ترین   
باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 11 جوان شہید، 12 خوارج جہنم واصل
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی دی: وزیر اعظم
عمران خان کو اڈیالہ جیل میں حاصل سہولیات کے بارے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
بانی جیل نہیں کاٹ سکتے تو کوئی آسان کام کر لیں: آصف زرداری
خیبر: پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
محسن نقوی نے ہمیشہ کوشش کی بانی پی ٹی آئی کو رہائی مل جائے: علی امین گنڈا پور
آسٹرین چانسلر وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو پر حیران
بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جا رہی ہے نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں: عطا تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر