اپنی فوج یوکرین نہیں بھیجیں گے: صدر جو بائیڈن

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)روس کے یوکرین پر حملے کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اپنی فوج یوکرین نہیں بھیجے گا۔یہ بات امریکا کے صدر جو بائیڈن نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم نیٹو کے ایک ایک انچ کا مکمل طاقت سےدفاع کریں گے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے مزید کہا ہے کہ ہم یوکرین میں روس سے جنگ نہیں کریں گے۔’’نیٹو روس تصادم سے تیسری عالمی جنگ ہو گی‘‘انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو اور روس کے درمیان براہِ راست تصادم کے نتیجے میں تیسری عالمی جنگ ہو گی۔اس سے پہلے جو بائیڈن نے کیا کہا تھا؟امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ بیان میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے روس کے خلاف مشترکہ اقدام کا اعلان کرنے کا کہا تھا۔’’امریکا ردِعمل دے گا، خواہ عالمی جنگ کیوں نہ شروع ہو‘‘جو بائیڈن نے خبردار کیا تھا کہ اگر روس کے کسی اقدام سے نیٹو کو خطرہ لاحق ہوا تو امریکا ردِعمل دے گا، خواہ اس سے عالمی جنگ ہی کیوں نہ شروع ہو جائے۔تاہم اب انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہہ دیا ہے کہ امریکا اپنی فوج یوکرین نہیں بھیجے گا ۔امریکا کی روس پر مزید پابندیاںاس سے قبل صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ امریکا روس کے سی فوڈ اور ڈائمنڈز سمیت دیگر اشیاء پر پابندی لگائے گا۔انہوں نے کہا تھا کہ ہماری پابندیاں، برآمدی کنٹرول اور روسی معیشت کو کچل رہی ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس کو لگژری سامان کی برآمد پر بھی پابندی لگا رہے ہیں۔جو بائیڈن نے یہ بھی کہا تھا کہ روس نے اگر یوکرین میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔پسندیدہ ملک کا درجہ ختموائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ کہ واشنگٹن روس کو حاصل سب سے پسندیدہ ملک (موسٹ فیوریٹ نیشن) کا درجہ ختم کر رہا ہے۔وائٹ ہاؤس کے بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ امریکا اور جی سیون ممالک اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ روس آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے ملٹی لیول فنانسنگ نہ لے سکے۔جنگ میں یوکرینی شہریوں کی ہلاکتیں 564 ہو گئیںدوسری جانب اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روسی فوج کی کارروائیوں کے دوران مارے گئے شہریوں کی تعداد 564 ہو گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرینی ہلاک شہریوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ہلاکتوں کی اصل تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔یورپی یونین نے پابندیاں بڑھا دیںیورپی یونین نے بھی ماسکو پر پابندیوں کا دائرہ مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔یوٹیوب نے کیا پابندی لگائی؟انٹرنیٹ پر ویڈیو شیئر کرنے والے سب سے بڑے پلیٹ فارم یوٹیوب نے روس کے سرکاری میڈیا چینلز فوری طور پر بلاک کر دیے ہیں۔روس کا بیلاروس کو اسلحہ دینے کا فیصلہیوکرین پر جنگ مسلط کرنے والے ملک روس نے اپنے اتحادی ملک بیلاروس کو جدید ترین اسلحہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔



  تازہ ترین   
باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 11 جوان شہید، 12 خوارج جہنم واصل
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی دی: وزیر اعظم
عمران خان کو اڈیالہ جیل میں حاصل سہولیات کے بارے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
بانی جیل نہیں کاٹ سکتے تو کوئی آسان کام کر لیں: آصف زرداری
خیبر: پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
محسن نقوی نے ہمیشہ کوشش کی بانی پی ٹی آئی کو رہائی مل جائے: علی امین گنڈا پور
آسٹرین چانسلر وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو پر حیران
بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جا رہی ہے نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں: عطا تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر