یوکرین کے پناہ گزینوں کے بارے میں پوچھے جانے پر کملا ہیرس ہنس پڑیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی نائب صدر کملا ہیرس جنگ زدہ ملک یوکرین کے پناہ گزینوں کے بارے میں پوچھے جانے پر ہنس پڑیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔کملا ہیرس جمعرات کے روز وارسا میں پولینڈ کے صدر کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں جب یہ واقعہ پیش آیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے کملا ہیرس سے پوچھا کہ کیا امریکا یوکرائنی مہاجرین کو لے جائے گا؟جواب دینے سے پہلے کملا ہیرس نے پولینڈ کے صدر کی طرف دیکھا کہ آیا وہ پہلے جواب دینا چاہیں گے، پہلے اُن کی طرف دیکھ کر ہنستی رہیں اور پھر کہا کہ ضرورت مند دوست درحقیقت ایک دوست ہوتا ہے۔بعدازاں پولینڈ کے صدر نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولینڈ نے واقعی کملا ہیریس سے یوکرین کے پناہ گزینوں کے لیے قونصلر کے عمل کو تیز کرنے میں مدد کرنے کو کہا ہے۔کملا ہیرس نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے یوکرائنی پناہ گزینوں کی آمد کی وجہ سے پولینڈ پر پڑنے والے بوجھ پر تبادلہ خیال کیا لیکن اس بات کا جواب نہیں دیا کہ آیا امریکا مہاجرین کی ایک مخصوص تعداد کو لے جائے گا۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے امریکی نائب صدر کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ موضوع ہنسنے والی بات نہیں ہے، کملا ہیرس کا یہ رویہ بالکل نامناسب اور ناقابل قبول ہے۔



  تازہ ترین   
باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 11 جوان شہید، 12 خوارج جہنم واصل
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی دی: وزیر اعظم
عمران خان کو اڈیالہ جیل میں حاصل سہولیات کے بارے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
بانی جیل نہیں کاٹ سکتے تو کوئی آسان کام کر لیں: آصف زرداری
خیبر: پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
محسن نقوی نے ہمیشہ کوشش کی بانی پی ٹی آئی کو رہائی مل جائے: علی امین گنڈا پور
آسٹرین چانسلر وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو پر حیران
بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جا رہی ہے نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں: عطا تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر