پورا ملک 1 گھنٹے سے کم وقت میں جام کر دیا: مولانا فضل الرحمٰن

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پورے ملک کو ایک گھنٹے سے کم وقت میں جام کر دیا۔جاری کیے گئے ایک بیان میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ کارکنوں اور عوام کو اس فتح پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔’’ واقعے کی غلط تصویر پیش کی گئی‘‘ان کا کہنا ہے کہ واقعے کی غلط تصویر پیش کی گئی اور جھوٹ پر مبنی بیانیہ قوم کے سامنے رکھا گیا۔اسلام آباد، جے یو آئی کے تمام کارکنوں کو رہا کردیا گیامولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ حکمرانوں کی جانب سے تاریخ کے صفحات پر اپنے سیاہ کردار کی پردہ پوشی کی بھونڈی کوشش کی گئی۔ان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں اور عوام کا شکر گزار ہوں۔’’رہائی نہ ملتی تو دوبارہ سڑکوں پر آتے‘‘پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ نے مزید کہا کہ صبح ہونے سے پہلے ہی تمام ممبرانِ قومی اسمبلی اور کارکن رہا ہو چکے ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ رہائی نہ ملنے کی صورت میں ہم نے دوبارہ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر