یوکرین: فوجی نے گرل فرینڈ کو چیک پوسٹ پر شادی کی پیشکش کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جنگ زدہ ملک یوکرین میں فوجی نے چیک پوسٹ پر ہی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔یوکرین میں روسی حملے شدت اختیار کرگئے ہیں اور افراتفری کے باعث شہری اپنے ملک سے بھاگنے پر مجبور ہوگئے ہیں، یوکرین سے آنے والی تمام خوفناک خبروں کے درمیان، یوکرین کے ایک فوجی کی اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کرنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوکرین کے فوجیوں کا گروپ ایک کار کو چیک پوسٹ پر روک کر اس کی تلاشی لے رہے ہیں، کار میں سوار تمام افراد باہر نکل کر منہ گاڑی کے شیشوں کی طرف کرکے ہاتھ اٹھا کر کھڑے ہیں۔تلاشی کے دوران، ایک فوجی اہلکار اپنی گرل فرینڈ کے پیچھے گھٹنوں کے بل جُھک کر بیٹھ جاتا ہے، اُس کے ہاتھ میں انگوٹھی ہوتی ہے جبکہ دوسرے ہاتھ میں پھول ہوتے ہیں جو فوجی اہلکار نے چُھپائے ہوتے ہیں۔فوجی اہلکار کی گرل فرینڈ، جب پیچھے مُڑ کر دیکھتی ہے تو وہ اپنے بوائے فرینڈ کو گھٹنوں کے بل بیٹھے دیکھ کر خوشی سے جھوم اُٹھتی ہے۔گرل فرینڈ کو دیکھتے ہی فوجی اہلکار، اُسے پروپوز کرنے کے لیے انگوٹھی پہناتا ہے اور پھر پھول دیتا ہے۔دوسری جانب چیک پوسٹ پر موجود دیگر فوجی اہلکار، اس منظر کی ویڈیو بناتے نظر آئے۔



  تازہ ترین   
باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 11 جوان شہید، 12 خوارج جہنم واصل
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی دی: وزیر اعظم
عمران خان کو اڈیالہ جیل میں حاصل سہولیات کے بارے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
بانی جیل نہیں کاٹ سکتے تو کوئی آسان کام کر لیں: آصف زرداری
خیبر: پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
محسن نقوی نے ہمیشہ کوشش کی بانی پی ٹی آئی کو رہائی مل جائے: علی امین گنڈا پور
آسٹرین چانسلر وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو پر حیران
بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جا رہی ہے نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں: عطا تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر