مختلف شہروں میں جے یو آئی کارکنوں کا احتجاج، شاہراہیں بلاک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد پارلیمنٹ لاجز میں پولیس آپریشن کے خلاف جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے شاہراہیں بند کرنے کے اعلان پر کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج شروع کردیا۔جمیعت علماء اسلام کے کارکنوں نے نیشنل ہائی وے گھگھر پھاٹک پر بلاک کردی، کے باعث اندرون سندھ جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی اور مسافر بسوں کی لائنیں لگ گئیں۔پولیس نے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین کو گرفتار کرلیاکراچی میں سپر ہائی وے الآصف اسکوائر کے قریب احتجاج کے باعث ٹریفک متاثر ہوگئی، ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو متبادل سمت موڑا جارہا ہے۔جے یو آئی کے کارکنان کا حب ریور روڈ بھی احتجاج کرکے ٹریفک کے لیے بند کردیا۔سکھر میں مولانا راشد محمود سومرو کی قیادت میں قومی شاہراہ پنوعاقل پر کارکنوں نے دھرنا دے دیا، جس کے باعث قومی شاہراہ بلاک ہو گئی۔جے یو آئی کے کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے بھی احتجاج کیا۔جیکب آباد میں بھی پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اپیل پر احتجاج کیا گیا، جہاں کارکنان نے ڈی سی چوک پر دھرنا دیا اور ٹریفک معطل کردی۔انصار الاسلام کے سیکیورٹی کارکن ڈی چوک پہنچ گئےکوئٹہ میں مولانافضل الرحمان کی کال پرپارٹی کارکنوں نے منان چوک پر احتجاج کیا اور ٹائر جلاکر جناح روڈ بلاک کردی، کارکنوں نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ سوراب میں جے یو آئی ف کے کارکنوں نے کوئٹہ کراچی شاہراہ پردھرنا دیا، جس کے باعث گاڑیاں پھنس گئیں۔ حب بائی پاس اور اوتھل کےمقام پر جے یو آئی کے احتجاج کے باعث کراچی کوئٹہ شاہراہ بند ہوگئی۔حیدرآباد میں جے یو آئی نے قاسم آباد کے قریب قرمی شاہراہ پر دھرنا دیا، جبکہ میرپور خاص میں جے یو آئی کے کارکنوں نے میرپورخاص حیدرآباد شاہراہ پرٹول پلازہ پردھرنا دیا۔مانسہرہ میں ہزارہ ایکسپریس وے پر احتجاج کے باعث اچھڑیاں کے قریب ہزارہ ایکسپریس وے ٹریفک کے لیے بند ہوگئی، سوات میں جے یو آئی کے کارکنوں نے نشاط چوک مینگورہ پر مظاہرہ کیا۔خضدار میں جے یو آئی کے کارکنان قومی شاہراہ پر جمع ہونے لگے، نواب شاہ میں کارکنوں نے سکرنڈ روڈ پر دھرنا دیا اور ٹریفک بلاک کردی، مستونگ میں جے یو آئی کے کارکنوں کے قومی شاہراہ پر دھرنے کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی۔فضل الرحمان کا ملک بھر میں شاہراہیں بند کرنے کا اعلانجمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک بھر میں شاہراہیں بند کرنے کا اعلان کردیا۔مولانا فضل الرحمان نے تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سے شاہراہیں بند کرنے کی اپیل کردی۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے ایم ایز کو پولیس کے ذریعے اغواء کیا جائے گا، آج ہمارے لاجز پر حملہ کیا گیا ہے۔فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے رضا کار یہاں رضاکارانہ پہنچے، رضا کاروں کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا جس پر اعتراض کیا جاسکے۔سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کیا گیا، دھاوا بولا گیا، ملک کو انارکی کی طرف لے جانے سے پہلے عمران اور اسپیکر استعفیٰ دیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر