پیداواری لاگت بڑھنے سے مرغی مہنگی ہوئی، پولٹری ایسوسی ایشن

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن (پی پی اے) ساؤتھ کے نائب صدر سلمان منیر کے مطابق پیداواری لاگت بڑھنے سے مرغی مہنگی ہوئی ہے۔ کمشنر لسٹ آئندہ ہفتے اپ ڈیٹ کردی جائے گی۔پی پی اے کے نائب صدر نے جیو نیوز کو بتایا کہ پولٹری ایسوسی ایشن چاہتی ہے کہ عوام کو مناسب قیمت پر مرغی کی سپلائی جاری رہے لیکن اس کے لئے حکومت پولٹری ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر کوئی حکمت عملی بنائے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اجناس کی قیمتیں بڑھ رہی ہے۔ ڈالر مہنگا ہوا ہے اور حکومت نے چکن فیڈ کے اجزاء سویابین و مکئی اور دواؤں پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کردیا ہے۔ لاگت پیداوار کو متاثر کررہی ہے اور طلب اور رسد کا توازن قیمت بڑھا رہا ہے۔سلمان منیر کے مطابق مرغی کی قیمت میں جی ایس ٹی کا اضافہ مکمل طور پر شامل نہیں ہوا ہے۔ 2020 کے لاک ڈاؤن میں 30 سے 35 فیصد فارم بند ہوگئے۔ کورونا کے بعد پیداواری لاگت مستقل بڑھنے سے فارمر خائف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مرغی کی پیداوار کا سائیکل 18 ماہ کا ہے۔ پیداوار میں کمی قیمت میں اضافے کا سبب ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ
دوبارہ جنگ ہوئی تو امریکی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، ابراہیم عزیزی
قومی اقتصادی سروے آج جاری ہوگا، اعداد و شمار منظر عام پر آگئے
اقوام متحدہ کی افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی کے پاکستانی مؤقف کی تائید
وزیرِ خزانہ نے اکنامک سروے آف پاکستان 26-2025ء وزیرِ اعظم کو پیش کر دیا
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر