خان صاحب ہم بچے نہیں، اگر زندگی موت کی دھمکی دیں گے تو نتائج خود برداشت کریں گے: بلاول

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہماری عوامی مارچ نے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد ثابت کر دیا ہے۔اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز قوم کے سامنے آصف علی زرداری کو بندوق کی دھمکیاں دی گئیں، یہ برداشت نہیں ہو گا، اس ملک کی خاطر، جمہوریت کی بحالی کی خاطر، ہمارے خاندان اور پارٹی نے بے انتہا قربانیاں دیں، اب ہم برداشت نہیں کریں گے۔وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زردار ی کا کہنا تھا کہ خان صاحب ہم بچے نہیں رہے، جو سمجھتے ہیں ہم ڈر جائیں گے اور پیچھے ہٹ جائیں گے، ان رگوں میں زرداری اور شہید بے نظیر بھٹو کا خون ہے جو میں آپ کے ساتھ کروں گا آپ کی نسلیں نہیں بھولیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ جو بندوق کی کل بات ہوئی ہم نے کبھی بندوق استعمال نہیں کی مگر استعمال کرنا جانتے ہیں، جمہوریت پر یقین رکھتا ہوں، پر امن آدمی ہوں اور زندگی بھی پرامن رہوں گا، آپ ہمارے ساتھ سیاست کریں سیاست کرنا ہمارا اور آپ کا حق ہے، آپ ہمیں زندگی اور موت کی دھمکی دیں گے تو اس کے نتائج بھی خود برداشت کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کے خلاف ہم 30 سال سے کرپشن کرپشن کے الزامات سن رہے ہیں، آپ سے پہلے بھی اس طرح کے بہت سے اسکرپٹ آئے لیکن صدر زرداری ایک دن بھی نہیں جھکے۔ان کا کہنا تھا کہ آج بھی وزیراعظم کو چیلنج کرتا ہوں کہ ان الزامات کو عدالت میں ثابت کرو مگر آپ ثابت نہیں کر سکتے کیونکہ یہ سب جھوٹے کیسز سابق چیف جسٹس افتحار محمد چوہدری نے وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں بنائے تھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر