جہانگیر ترین گروپ کی پرویز الہٰی سے ملاقات

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)جہانگیر ترین گروپ متحرک ہو گیا ہے جس نے آج مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہٰی سے ملاقات کی ہے۔جہانگیر ترین گروپ کا آج مسلسل تیسرے روز بھی اجلاس منعقد ہوا۔نعمان خان لنگڑیال کی رہائش گاہ پر ترین گروپ کے اجلاس میں نعمان لنگڑیال، عون چوہدری، اجمل چیمہ اور طاہر رندھاوا موجود تھے۔اجلاس کے بعد جہانگیر ترین گروپ مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گیا۔ترین گروپ کے وفد میں عبدالحئی دستی، لالہ طاہر رندھاوا سمیت دیگر شامل تھے۔ملاقات کے دوران جہانگیر ترین گروپ کے وفد نے چوہدری پرویز الہٰی سے موجودہ سیاسی صورتِ حال پر مشاورت بھی کی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر