وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی ، حزب اختلاف نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی جمع کرادی ۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی ، حزب اختلاف کی اس عدم اعتماد کی تحریک پر 86 اراکان نے دستخط کیے ہیں ، جن میں پاکستان مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اور اے این پی کے اراکین قمی اسمبلی شامل ہیں ۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے 28 ارکان کے اپوزیشن سے مبینہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے ‘ جن کے ناموں کی لسٹ وزیراعطم تک پہنچ گئی ‘ مبینہ مشکوک اراکین کی نگرانی بھی شروع کروا دی گئی ، وزیراعظم عمران خان کو اپوزیشن سے رابطوں میں رہنے والے 28 حکومتی اراکان کی مبینہ فہرست پیش کی گئی ہے ، یہ لسٹ ایک سول ادارے کی جانب سے بھجوائی گئی ہے جس میں شامل تمام اراکان کا تعلق تحریک انصاف سے ہے ، اس لسٹ میں اتحادی جماعتوں کے ارکان کا ذکر نہیں ہے ۔ اراکین میں زیادہ تر ایسے لوگ شامل ہیں جو دیگر جماعتیں چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں آئے تھے ، یہ ناراض اراکین عدم اعتماد میں اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں ، جس کے باعث مبینہ مشکوک اراکین کی نگرانی بھی شروع کروا دی گئی ہے جب کہ ان تمام ناراض اراکین کو منانے کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو دیا گیا ہے ، اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے موجودہ صورتحال میں سینئر پارٹی قیادت سے ایک بار پھر مشاورت کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے لیے سینئر پارٹی رہنماؤں کو آج وزیراعظم ہاؤس طلب کیا گیا ہے۔ادھر وزیراعظم عمران خان سے عمران اسماعیل اور فواد چوہدری نے ملاقات کی اور انہیں علیم خان سے ہونے والی بات چیت اور تحفظات سے آگاہ کیا ، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے علیم خان سے ہونے والی بات چیت پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا ، جانگیر ترین گروپ کے مرکزی رہنما علیم خان اسلام آباد میں موجود ہیں ، گورنر سندھ اور فواد چوہدری وزیر اعظم سے علیم خان کی ملاقات کرانے کے لیے متحرک ہیں، علیم خان کی آمادگی پر وزیراعظم عمران خان سے ان کی ملاقات کروائی جائے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر