ترین گروپ کے علیم خان اسلام آباد پہنچ گئے، وزیراعظم سے ملاقات کا امکان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ کے رہنما علیم خان اسلام آباد پہنچ گئے جہاں ان کی وزیراعظم سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل نے علیم خان سے ملاقات کی تھی جس کے بعد آج علیم خان اسلام آباد پہنچے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ گورنرسندھ بھی آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جس میں ترین گروپ کے تحفظات پر تفصیلی بریفنگ دیں گے جب کہ علیم خان کی بھی آج وزیراعظم سے ملاقات کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پنجاب کے سابق سینئر وزیر علیم خان نے کل جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔علیم خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد جہانگیر ترین سے کام کیوں نہیں لیا گیا، ان کو اہمیت کیوں نہیں دی گئی اس کا جواب آج تک بہت سارے تحریک انصاف کے کارکنوں کو سمجھ نہیں آسکا، وہ تمام لوگ جنہوں نے نئے پاکستان کی جدوجہد میں عمران خان کے ساتھ کام کیا، جدوجہد کو آگے بڑھانے میں خون پسینہ لگایا، ان تمام لوگوں کو کیوں نظر انداز کیا گیا اس کا جواب آج تک نہیں آیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر