ہمارا مارچ ایک عوامی تحریک میں بدل چکا ہے، بلاول

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمارا مارچ ایک عوامی تحریک میں بدل چکا ہے۔ جس شہر سے گزرے، مارچ کے شرکاء میں اضافہ ہوا ہے۔ لانگ مارچ کے کنٹینر پر خصوصی گفتگو میں بلاول نے کہا کہ تمام جماعتوں کی ایک ہی منزل ہے کہ ملک میں صاف و شفاف الیکشن کروانے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجنا ہے اس لیے ضروری ہے کہ انتخابی اصلاحات اور صاف و شفاف الیکشن کی طرف بڑھا جائے۔ اس سے قبل گجرات میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان آپ کے ووٹوں کی وجہ سے نہیں امپائر کی انگلی کی وجہ سے اقتدار میں ہیں، وہ اتنے خوفزدہ ہیں کہ اب وہ گالی دینے پر اتر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان میں ہمت ہے تو 24 گھنٹے میں اسمبلی توڑیں اور نئے الیکشن میں ہمارا مقابلہ کریں۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے، مارچ کے استقبال کے لیے جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے گئے جبکہ جیالوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے، کہیں بینڈ باجے کی دھنوں پر پیپلزپارٹی کے ترانے بجائے گئے تو کہیں بلاول بھٹو زرداری کے استقبال کے لیے گھوڑےسجاکر لائے گئے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر