پیپلزپارٹی کو ڈی چوک پر جلسے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پیپلزپارٹی کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر جلسے کی اجازت مل گئی، ضلعی انتظامیہ نے جلسے کیلئے این او سی جاری کردیا۔اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ جلسہ آج شام 4 بجے سے شروع ہوگا اور رات 8 بجے تک ختم کرنا ہوگا۔اجازت نامے کے مطابق نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار پیپلزپارٹی ہوگی۔رپورٹس کے مطابق پی ڈی ایم قیادت نے پیپلزپارٹی کے اسلام آباد جلسے میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن نے پیپلزپارٹی قیادت کو آگاہ کردیا ہے۔دوسری جانب حکام نے ڈی چوک پر کنٹینرز پہنچادئیے ہیں، پارلیمنٹ اور شاہراہ دستور جانے والی سڑک بند کردی گئی ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے عوامی مارچ کے لیے کشمیر اور خیبر پختونخوا سے آنے والے قافلوں کو روکنے کیلئے کنٹینرز لگا کر راستے بند کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان گھبراہٹ کا شکار تھے اور اب انھیں پسینے آنے شروع ہوگئے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر