لاہور(نیشنل ٹائمز) امریکی خام تیل کی قیمت میں ایک با ر پھر اضافہ ،امریکی خام تیل 9 ڈالراضافے کے بعد 125 ڈالر 24 سینٹ فی بیرل پرفروخت ہونے لگا،برطانوی خام تیل کی قیمت میں 11 ڈالراضافہ ،برطانوی خام تیل 129 ڈالر 48 سینٹ فی بیرل پرفروخت ہونے لگا۔تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ان اطلاعات کے بعد ہوا کہ امریکا روس پرتیل کی درآمدات پرپابندی عائد کرنے پرغورکررہا ہے۔یوکرین پرروس کے حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا غیرمعمولی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ایشیا کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی کا رحجان دیکھا گیا۔جاپان اورہانگ کانگ کی اسٹاک مارکیٹس میں 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
خام تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے ، 13 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا



