کورونا کی انتہائی تبدیل شدہ اور خطرناک قسم ہرن میں دریافت

اونٹاریو(نیشنل ٹائمز): سفید دم والے ہرن میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم پائی گئی ہے جو اس مہلک وائرس کی اب تک کی سب سے زیادہ تبدیل شدہ شکل ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں کورونا کی نئی قسم دریافت ہوئی ہے جو اس وائرس کے ’’شجرے‘‘ سے انتہائی مختلف ہے اور حیران کن طور پر جس شخص میں کورونا کی یہ قسم پائی گئی ہے وہ ایک ہرن میں بھی پائی گئی ہے۔یہ وہی ہرن ہے جس کے ساتھ وائرس کا شکار بننے والے اس شخص نے کافی وقت گزارا تھا۔ کینیڈا کے صوبے میں دریافت ہونے پر ماہرین نے کورونا کی اس انتہائی تبدیل شدہ شکل کو ’’اونٹاریو ڈبلیو ٹی ڈی‘‘ کا نام دیا ہے اور اسے سارس کووڈ-2 کے خاندان کی نئی شاخ قرار دیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ منظر عام پر آنے سے ایک سال قبل یہ وائرس معاشرے میں پروان میں چڑھ رہا ہوگا لیکن اس کی جانب توجہ نہ جا سکی ہے جس کی وجہ شاید اس کا بہت زیادہ متعدی نہ ہونا ہو اور یہ بھی کہ اب سماج میں کافی حد تک کورونا کے خلاف مدافعت پیدا ہوچکی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سفید دم والے ہرن میں سامنے آنے والے کورونا کی اس شکل میں 79 جین اس کورونا وائرس سے مختلف ہیں جو پہلی بار چین کے صوبے ووہان میں دریافت ہوا تھا اور پھر پوری دنیا میں پھیل کر معمولات زندگی کو تہس نہس کرکے رکھ دیا تھا۔ماہرین کو کورونا کی اس نئی قسم کے اب تک متعدی ہونے یا زیادہ ہلاکت خیز ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ اس حوالے سے تحقیق جاری ہے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر