نیم کی چھال کورونا وائرس کے علاج کیلئے مفید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نیم کا استعمال کئی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے دنیا بھر میں کئی صدیوں سے کیا جارہا ہے۔ایک نئی تحقیق میں امریکی اور بھارتی سائنسدانوں نے اب دریافت کیا ہے کہ نیم کی چھال کورونا وائرس کے علاج کے لیے بہت مفید ہے۔انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ اور یونیورسٹی آف کولوراڈو انشوٹز میڈیکل کیمپس کے ماہرین کی ایک مشترکہ تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس کی مختلف اقسام کے خلاف نیم کی چھال غیر معمولی طور پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔بھارتی اور امریکی سائنسدانوں کی اس مشترکہ تحقیق میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئےانسانی پھیپھڑوں کے خلیات کو الگ کرکے کلچر ڈش میں رکھا گیا، اور ان کے ساتھ نیم کی چھال سے حاصل کیےگئے مادے کی معمولی مقدار کو بھی شامل کیا گیا۔صرف کچھ ہی دیر میں تحقیق کے لیے رکھے گئے اس نمونے میں کورونا وائرس کی تعداد میں واضح کمی آگئی۔صحت مند اور چمکدار بالوں کیلئے قدرتی مشروبات’وائرولوجی‘ ریسرچ جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق سے متعلق تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ نیم کی چھال سے حاصل کیا گیا مادہ کئی قسم کے وائرل وائرس کو نشانہ بنا کر ان سے حفاظت کرسکتا ہے۔تاہم، تحقیق میں یہ بات ابھی سامنے نہیں آئی کہ نیم کی چھال میں وہ کونسے اجزاء ہیں جوکہ وائرس کے خلاف مؤثر ثابت ہوئے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر