سعودی عرب نے 17 ممالک کی ایئرلائنز پر عائد پابندی ختم کردی

ریاض(نیشنل ٹائمز): سعودی عرب نے مختلف ممالک کی ایئرلائنز کی سعودی آمد پر عائد پابندیاں ختم کردیں۔ سعودی ایوی ایشن حکام نے نئی سفری پالیسی سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق سعودی عرب نے مختلف ممالک کی ائرلائنز کی ملک میں آمد پر عائد پابندیاں ختم کردی ہیں۔نئی سفری پالیسی کے مطابق اب جنوبی افریقا، نمیبیا، بوٹسوانا، زمبابوے، افغانستان، ملاوی، موزمبیق، مڈغاسکر، نائجیریا اور انگولا سمیت 17 ممالک کی ایئرلائنز کی سعودیہ آمد و رفت ممکن ہوسکے گی۔دریں اثنا سعودی حکومت نے مسافروں کی آمد سے قبل پی سی آر ٹیسٹ اور ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ برائے کورونا کی شرط بھی ختم کر دی ہے، مسافروں کی سعودی آمد پر ادارہ جاتی اور گھر پر لازمی قرنطینہ پابندی کا بھی خاتمہ کردیا گیا ہے تاہم وزٹ ویزا کے حامل مسافروں کے لیے کووڈ 19 کی انفیکشن ٹریٹمنٹ کے لیے انشورنس کور کی موجودگی بدستور برقرار رہے گی۔نئی پالیسی میں مزید کہا گیا ہے کہ ادارہ جاتی قرنطینہ کے لیے مسافروں سے وصول کردہ فیس کی واپسی ایئر لائنز پر لازم ہوگی، احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ ائر لائنز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 11 جوان شہید، 12 خوارج جہنم واصل
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی دی: وزیر اعظم
عمران خان کو اڈیالہ جیل میں حاصل سہولیات کے بارے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
بانی جیل نہیں کاٹ سکتے تو کوئی آسان کام کر لیں: آصف زرداری
خیبر: پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
محسن نقوی نے ہمیشہ کوشش کی بانی پی ٹی آئی کو رہائی مل جائے: علی امین گنڈا پور
آسٹرین چانسلر وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو پر حیران
بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جا رہی ہے نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں: عطا تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر