مخصوص میڈیا ہاؤسز کے اشتہارات پر پابندی، پرویز الٰہی کا وزیراعظم کو مشیروں سے محتاط رہنے کا مشورہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسپیکر پنجاب اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے مشیروں سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے مشیر غلط بیانی سے حکومت اور میڈیا کے درمیان خلیج حائل کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ممبران کو میڈیا میں جانے سے روکے جانے کی اطلاعات ہیں، تحریک انصاف کی طرف سے اپنے ممبران کو مخصوص ٹی وی چینلز میں نہ جانے کی اجازت دینے کے معاملے پر تشویش ہے، اس طرح تحریک انصاف اپنا نقطہ نظر متوازن طریقے سے عوام کے سامنے نہیں رکھ پائے گی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے جمہوریت کا حسن ہے، وزیراعظم اور پی ٹی آئی کی قیادت سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کرتے ہیں۔پرویز الٰہی نے حکومت کی جانب سے چند اخبارات اور میڈیا ہاؤسز کے اشتہارات بند کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اشتہارات پر پابندی بظاہر پیکا آرڈیننس کے تناظر میں لگائی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اشتہارات عوام کے پیسے ہیں، اسے مخصوص اخبارات اور چینل کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔رہنما مسلم لیگ ق کا کہنا تھا حیرانی ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے میڈیا ہاؤسز کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے، وزیراعظم نے مجھے میڈیا ہاؤسز اور حکومت کے درمیان پیکا آرڈیننس کے حوالے سے معاملات سلجھانے کا ٹاسک دیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر