پارلیمنٹ حملہ کیس، صدر عارف علوی عدالت میں پیش، استثنیٰ لینے سے انکار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پارلیمنٹ حملہ کیس میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ پیش ہو گئے۔اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کیس کی سماعت کی۔دورانِ سماعت صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے صدارتی استثنیٰ نہ لینے کی درخواست عدالت میں جمع کرا دی۔پتہ چلا کہ اس کیس کا فیصلہ لکھا جا چکا ہے، صدردورانِ سماعت صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالت کے جج محمد علی وڑائچ سے مخاطب ہو کر کہا کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ اس کیس کا فیصلہ لکھا جا چکا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے اسلامی تاریخ کا مطالعہ کرنے کی کوشش کی، استثنیٰ کی گنجائش نہیں، آئینِ پاکستان کا پابند ہوں، قرآنِ پاک اس سے بڑا آئین ہے، مجھے آئینِ پاکستان استثنیٰ دیتا ہے مگر میں یہ استثنیٰ نہیں لینا چاہتا۔صدرِ مملکت نے کہا کہ جتنے خلفاء آئے وہ عدالتوں میں بڑے با وقار انداز میں پیش ہوئے، 2016ء میں مجھ پر چارج لگا تھا، اسی عدالت سے ضمانت بھی لی تھی۔انہوں نے استدعا کی کہ پوری عدلیہ سے درخواست ہے کہ جلدی فیصلے ہوں، مقدمہ ہوتا ہے اور پھر ان کی نسلیں یہ کیس چلاتی ہیں، میرے والد نے 1977ء میں مقدمہ کیا تھا، وہ بھی آج تک چل رہا ہے۔’’مجھ پر ہتھیار سپلائی کرنے کا الزام تھا ‘‘صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر الزام تھا کہ میں نے ہتھیار سپلائی کیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں پاکستانی قوانین کا پابند ہوں، مگراس مقدمے میں استثنیٰ نہیں لینا چاہتا، میں صدرِ پاکستان نہیں، عام شہری کی حیثیت سے پیش ہوا۔صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی بتایا کہ جج صاحب سے کہا ہے کہ جلد فیصلہ کریں، مقدمات بہت لمبے چلتے ہیں، گواہ مر جاتے ہیں، یاد داشت کمزور ہو جاتی ہے، کاغذ اِدھر اُدھر ہو جاتے ہیں۔صدر عام شہری کے طور پر عدالت میں پیش ہوئے: بابر اعوانصدرِ مملکت کے وکیل بابر اعوان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ صدر عارف علوی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عام شہری کے طور پر عدالت میں پیش ہوں گے اور صدارتی استثنیٰ نہیں لیں گے۔بابر اعوان نے یہ بھی بتایا کہ صدر نے صدارتی استثنیٰ نہ لینے کی درخواست عدالت میں دائر کی ہے اور کہا ہے کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔

 

 



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر