پیکا کیخلاف صحافتی تنظیموں کی درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف پی بی اے، اے پی این ایس، سی پی این ای اور ایمینڈ کی درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر ربیع بن طارق عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے پی بی اے کی درخواست بھی دیگر پٹیشنرز کے ہمراہ یکجا کر کے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت بھی کی۔صحافتی تنظیموں نے پیکا ترمیمی آرڈیننس چیلنج کر دیادرخواست گزاروں کے وکیل بیرسٹر ربیع بن طارق سے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ نےپیکا کی سیکشن 20 کو چیلنج ہی نہیں کیا؟ آپ کو اس پر کوئی اعتراض نہیں؟ دیگر پٹیشنرز نے تو ہتکِ عزت کو کریمنلائز کرنے کو بھی چیلنج کیا ہے۔بیرسٹر ربیع بن طارق نے جواب دیا کہ ہم نے پورے پیکا ترمیمی آرڈیننس کو چیلنج کیا ہے۔درخواست گزاروں کی جانب سے عدالتِ عالیہ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرڈیننس جعلی خبریں روکنے کی آڑ میں عوامی شخصیات کے کام پر بحث کو روکے گا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پبلک آفس ہولڈرز کے کام پر بحث اچھی حکمرانی اور فعال جمہوریت کے لیے ضروری ہے، جبکہ یہ آرڈیننس آنکھوں میں دھول جھونکنے جیسا قانون ہے جو کالعدم قرار دیے جانے کے قابل ہے۔درخواست گزاروں نے مؤقف اپنایا ہے کہ آرڈیننس کے اجراء کے لیے صدرِ مملکت کے پاس مناسب جواز ہونا ضروری ہے، آرڈیننس کے سیکشن 2 اور 3 معلومات کے حق کو کم کرتے ہیں۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کے ذریعے فراہم کردہ بنیادی حقوق کے بھی خلاف ہے، پیکا ترمیمی آرڈیننس سیلف سینسر شپ کو فروغ دینے کا باعث بنے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر