اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے ہمسائیوں سے پرامن اور قریبی تعلقات چاہتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل پائلٹ حامد واحدی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے ہمسائیوں سے پرامن اور قریبی تعلقات چاہتا ہے



