اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آسٹریلوی ٹیم کے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ فواد احمد کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ذرائع کے مطابق فواد احمد نے پیر کو آسٹریلوی ٹیم کو ہوٹل میں جوائن کیا تھا، جہاں اُن کا ٹیسٹ پازیٹو آیا۔ ٹیم میڈیکل اسٹاف کا کہنا ہے کہ فواد احمد 5 دن تک آئسولیشن میں رہیں گے۔



