تحریک عدم اعتماد کیلئے نمبر گیم مکمل ، آئندہ دو سے تین دن کے اندر تحریک جمع کروائے جانے کا امکان، لندن میں نواز شریف کو پیغام پہنچا دیا گیا

لندن (نیشنل ٹائمز)متحدہ اپوزیشن کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کیخلاف ممکنہ تحریک عدم اعتما د جمع کرانے کی تیاریوں اور نمبر گیمز پورے ہونے کے بارے میں مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو آگاہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے اندرتحریک عد م اعتماد باضابطہ طورپر جمع کرائے جانے کاامکان ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سر دار ایاز صادق، رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق نے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف اور پارٹی صدر میاں شہبازشریف کو متحدہ اپوزیشن کی نو ر کنی کمیٹی کے اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے جس میں تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی سے ہونے والے رابطوں کی تفصیلات شامل ہیں۔دریں اثناء سابق وزیر اعظم نوازشریف سے مسلم لیگ (ن)کی سینیٹر نزہت عامر اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن سابق وزیر احمد رضا قاردی نے بھی ملاقاتیں کی ہیں جن میں ملکی صورتحال اور مسلم لیگ (ن)کی آئندہ الیکشن کی حکمت عملی طر بات چیت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جب ان ملاقاتوں کے دور ان میاں سابق وزیراعظم نوازشریف سے استفسار کیاگیاکہ تحریک عدم اعتماد کب تک جمع ہوگی تو سابق وزیراعظم معنی خیز انداز میں مسکرا دیئے جس پر ملاقات میں موجود اسحاق ڈار نے کہاکہ اس حوالے سے جلد اچھی خبریں ملیں گی۔ قائد مسلم لیگ (ن)محمد نواز شریف سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار، عابد شیر علی، حافظ احمد رضا قادری،حافظ مطیع الرحمان اور مسلم لیگ ن برطانیہ کے عہدیدار بھی موجود تھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر