صدر مملکت نے صنعتی ترقی کیلئے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2022 جاری کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صدر عارف علوی نے صنعتی ترقی کے لئے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2022 جاری کردیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت آرڈیننس جاری کیا۔حکومتی اعلامیے کے مطابق آرڈیننس کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری، صنعتوں کا فروغ اور بیمار صنعتی یونٹس کا احیاء ہے۔تیسری ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا آرڈیننس جاری کرنے کی منظوریآرڈیننس کے تحت نقصان سے متاثر، بیمار صنعتوں کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے پیکیج دیا گیا ہے۔انکم ٹیکس آرڈیننس2001 میں سیکشن 59 سی، 65 ایچ، 100 ایف کا اضافہ کیا گیا، نئی صنعتوں کے قیام کے لئے ظاہر کردہ اثاثوں پر سرمایہ کاروں کو صرف 5 فیصد مقرر ٹیکس دینا ہوگا۔ٓآرڈیننس کے مطابق ظاہرکردہ فنڈصرف پلانٹ ومشینری خریدنےاورانڈسٹری کےقیام کےلئےاستعمال ہوسکیں گے۔آرڈیننس کے مطابق فائدہ مند کمپنیاں بیمار اور نقصان میں جانے والی صنعتیں حاصل کرسکیں گی، حوصلہ افزائی کےلئےبیمارصنعت کاٹیکس نقصان اگلے3 سال کیلئےایڈجسٹ کیا جاسکے گا۔آرڈیننس کے مطابق اہل سمندرپار پاکستانی، بیرون ملک اثاثے رکھنے والے پاکستانی سرمایہ کاری کرسکیں گے، سرمایہ کار پیکیج کے تحت واپس لائی گئی رقم پر 100 فیصد ٹیکس کریڈٹ کے اہل ہوں گے۔آرڈیننس کےمطابق پیکیج کے تحت واپس لائی گئی رقم کے برابر ٹیکس کریڈٹ صرف 5 سال تک دیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر