کورونا وائرس سے بچاؤ میں نیم کی چھال بھی مفید

کولکتہ / کولوراڈو:(نیشنل ٹائمز) کئی بیماریوں سے بچاؤ اور ان کے علاج میں نیم کی زبردست خصوصیات پچھلی کئی صدیوں سے ساری دنیا میں مشہور ہیں۔ اب امریکی اور بھارتی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ نیم کی چھال کورونا وائرس سے بچانے میں بھی بہت مفید ہے۔انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ اور یونیورسٹی آف کولوراڈو اینشوٹز میڈیکل کیمپس کے ماہرین کی ایک مشترکہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کورونا وائرس کی مختلف اقسام کے خلاف (جن میں کووِڈ 19 عالمی وبا کا باعث بننے والا سارس کوو 2 وائرس بھی شامل ہے) نیم کی چھال ایک غیرمعمولی ہتھیار کا کام بھی کرسکتی ہے۔بھارتی اشتراک سے امریکا میں کی گئی اس تحقیق میں کورونا وائرس سے متاثرہ انسانی پھیپھڑوں کے خلیات الگ کرکے انہیں کلچر ڈش میں رکھا گیا، جن کے ساتھ نیم کی چھال سے کشید کردہ مادّے (ایکسٹریٹ/ خلاصے) کی معمولی مقدار بھی شامل کردی گئی۔کچھ دیر بعد اس نمونے میں کورونا وائرس کی تعداد اور انفیکشن، دونوں میں نمایاں طور پر کمی واقع ہوگئی۔اسی ٹیم کے بھارتی شرکاء نے نیم کی چھال سے کشید کیے گئے خلاصے/ ایکسٹریکٹ کو ایسے جانوروں پر آزمایا جنہیں کورونا وائرس سے متاثر کیا گیا۔ ان کے نتائج بھی ویسے ہی تھے جیسے ان کے امریکی ساتھیوں کو کلچر ڈش میں حاصل ہوئے تھے۔ریسرچ جرنل ’’وائرولوجی‘‘ کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہونے والی اس تحقیق کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ نیم کی چھال سے کشید کردہ خلاصہ/ ایکسٹریکٹ کئی طرح کی وائرل پروٹین کو نشانہ کر متعلقہ وائرس سے حفاظت کرسکتا ہے، جن میں کورونا وائرس کی تمام اقسام بھی شامل ہیں۔تاہم یہ جاننا ابھی باقی ہے کہ نیم کی چھال میں وہ جزوِ خاص کونسا جو وائرس کے خلاف مؤثر ہے۔واضح رہے کہ برصغیر پاک و ہند میں نیم کے پتوں، پھلوں، جڑوں اور چھال سمیت، تقریباً ہر حصے کو ہزاروں سال سے اتنے امراض کے علاج میں استعمال کیا جارہا ہے کہ بعض مرتبہ اسے ’’دواؤں سے بھرا درخت‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔طفیلیوں، جرثوموں (بیکٹیریا) اور وائرس کا قلع قمع کرنے کے علاوہ نیم کی چھال کو ملیریا، جلدی امراض، معدے اور آنتوں میں السر کے علاج میں بھی صدیوں سے ایک اہم مقام حاصل ہے۔ماہرین کو امید ہے کہ نیم پر ہونے والی یہ تحقیق نہ صرف کورونا وائرس بلکہ مستقبل میں اس نوعیت کی کسی بھی دوسری عالمی وبا کا مقابلہ کرنے میں بھی ہماری مددگار ثابت ہوگی۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر