پاکستان یوکرین پر روسی حملے کی مذمت کرے، یورپی یونین کا شدید دباؤ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)یورپی یونین کے ممالک کے سفارتکاروں نے پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے ہنگامی اجلاس میں یوکرین پر روسی حملے کی مذمت کے حوالے سے قرارداد کی حمایت کریں، اس سے قبل اسلام آباد یوکرینی بحران سے متعلق قرارداد سے غیر حاضر رہا تھا۔پاکستانی وزیراعظم عمران خان عالمی سپر پاورز کے درمیان تعلقات میں توازن کی کوشش کررہے ہیں بالخصوص ایسی صورتحال میں کہ جب افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد سے واشنگٹن کیلئے اسلام آباد کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔ یورپی یونین کے رکن ممالک کے علاوہ برطانیہ،کینیڈا، جاپان، ناروے اور سوئٹزرلینڈ کے سفیروں کی جانب سے دستخط شدہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ روس کے اقدامات کی مخالفت میں ہمارا حصہ بنے، اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قانون کے تحت بنیادوں اصولوں کے معاملے کی حمایت کرے۔پاکستان پیر کے روز اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ہونے والی ووٹنگ سے غیر حاضر رہا تھا جس میں یوکرینی جنگ پر فوری طور پر بحث کا مطالبہ کیا گیا تھا جو جمعرات کے روز ہوگی۔اسلام آباد میں متعین یوکرینی سفیر نے کہا ہے کہ روسی جارحیت کے باعث یوکرین میں ہزاروں غیر ملکیوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے،یوکرینی سفیر نے امید ظاہر کی ہے کہ ایک روز پاکستان بھی روسی جارحیت کے خلاف اہم اقدامات اور مذمت کرے گا، ان تمام ممالک کے شکر گزار ہیں جو ہماری سالمیت کی کوششوں میں حمایت کر رہے ہیں۔یوکرین کے سفیر مارکیان چیچک نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ جب آپ کے اہل خانہ جنگ میں ہوں ایسے وقت میں ایک سفیر کے طور پر خطاب کرنا مشکل ہے۔ یوکرین بھر میں شدید جنگ جاری ہے،28 فروری تک متعدد شہری ہلاک ہو چکے ہیں، روسی افواج نے بچوں کے گارڈن اور اولڈ ایج ہومز کو بھی نشانہ بنایا ہے، یوکرین نے عالمی عدالت انصاف میں روسی مظالم کے خلاف درخواست جمع کرا دی ہے، ہم تمام ممالک کے شکر گزار ہیں جو ہماری اپنی سالمیت کی کوششوں میں ہماری حمایت کر رہے ہیں۔ یوکرین پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے،روسی جارحیت کے باعث یوکرین میں موجود ہزاروں غیر ملکیوں کی جانوں کو خطرہ ہے، ہم بلا امتیاز سرحدوں پر تمام افراد کے لیے طریقہ کار کو آسان بنا رہے ہیں،پاکستانی طلبہ محفوظ ہیں اور یوکرینی حکومت ان کے ہموار انخلاء کو یقینی بنا رہی ہے



  تازہ ترین   
باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 11 جوان شہید، 12 خوارج جہنم واصل
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی دی: وزیر اعظم
عمران خان کو اڈیالہ جیل میں حاصل سہولیات کے بارے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
بانی جیل نہیں کاٹ سکتے تو کوئی آسان کام کر لیں: آصف زرداری
خیبر: پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
محسن نقوی نے ہمیشہ کوشش کی بانی پی ٹی آئی کو رہائی مل جائے: علی امین گنڈا پور
آسٹرین چانسلر وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو پر حیران
بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جا رہی ہے نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں: عطا تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر