جرمنی کا دفاع پر 113ارب ڈالر خرچ کرنے کا اعلان’نیٹو ممالک کی شدید تنقید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جرمنی نے اپنے دفاع پر 113 ارب ڈالر خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ آئندہ اپنی مجموعی قومی پیداوار( جی ڈی پی) کا دو فیصد اپنے دفاع پر خرچ کرے گا۔جرمنی کا یہ اعلان یورپی ممالک کی سکیورٹی پالیسی میں دہائیوں میں آنے والی بڑی پیش رفتوں میں سے ایک ہے۔جرمن چانسلر اولاف شولز کا یہ اعلان جرمنی کے یوکرین کو اسلحہ اور دیگر اشیا بھیجنے کے اعلان کے چند ہی گھنٹے بعد سامنے آیا ہے جس نے جنگ عظیم دوم کے بعد جیسی یورپی ممالک کی سکیورٹی پالیسی کی تجدید کا اشارہدیا ہے۔روس کے یوکرین پر حملے کے بعد اسرائیل نے بھی دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی پیش کی ہے کیونکہ اس کے ان دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات ہیں۔دوسری جانب یورپی ممالک کے متعدد شہروں میں یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے حق میں عوامی مظاہرے ہو رہے ہیں۔جرمن شہر برلن کے برینڈ برگ گیٹ پر دسیوں ہزار افراد نے روس کے یوکرین پر حملے کے خلاف احتجاج کیا اور مظاہرین نے ہاتھوں میں جو پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے،ان پر روس مخالف نعرے درج تھے۔ کچھ پلے کارڈز پر لکھا تھا ‘پوتن اپنا علاج کرائیں اور یوکرین سے نکل کر دنیا کو پرامن رہنے دیں۔جرمن چانسلر کی جانب سے اس وقت اپنے دفاعی بجٹ میں اضافے کے فیصلے کو امریکہ اور اس کے اتحادی نیٹو ممالک کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے لیکن جرمن چانسلر اولاک شولز کا کہنا ہے کہ دیگر نیٹو ممالک پہلے ہی سے اپنی جی ڈی پی کا دو فیصد اپنے دفاع پر خرچ کر رہے ہیں جبکہ جرمنی کا دفاعی بجٹ اس سے بہت کم تھا۔جرمن چانسلر نے برلن میں ایک خصوصی سیشن میں کہا کہ’یہ بالکل واضح ہے کہ ہمیں اپنے ملک کی سکیورٹی، اپنی خودمختاری اور جمہوریت کو بچانے کے لیے نسبتاً زیادہ خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ113 ارب ڈالرز کی فنڈنگ سال 2022 کے لیے ہے لیکن یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ جرمنی مستقبل میں دفاع کے لیے ہر سال اتنا ہی فنڈ مختص کرے گا۔جرمنی کی جانب سے یہ پالیسی شفٹ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اٹلی، آسٹریا اور بیلجیئم نے دیگر یورپی ممالک کے ساتھ مل کر روس کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب اسرائیل نے یوکرین کو 100 ٹن انسانی امداد بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔



  تازہ ترین   
باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 11 جوان شہید، 12 خوارج جہنم واصل
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی دی: وزیر اعظم
عمران خان کو اڈیالہ جیل میں حاصل سہولیات کے بارے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
بانی جیل نہیں کاٹ سکتے تو کوئی آسان کام کر لیں: آصف زرداری
خیبر: پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
محسن نقوی نے ہمیشہ کوشش کی بانی پی ٹی آئی کو رہائی مل جائے: علی امین گنڈا پور
آسٹرین چانسلر وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو پر حیران
بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جا رہی ہے نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں: عطا تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر