ریشے دار غذائیں ڈیمنشیا سے بچاتی ہیں

ٹوکیو(نیشنل ٹائمز): حالیہ طویل تحقیق اور سروے کے مطابق مکمل اناج اور ریشےدار غذاؤں کا رحجان بزرگوں کو ڈیمنشیا جیسی انتہائی تکلیف دہ اور مہلک بیماری سے محفوظ رکھتا ہے۔الزائیمر اور ڈیمنشیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ اس مرض میں یادداشت متاثر ہوتی ہے، سماجی کام کاج مشکل ہوجاتا ہے اور بسا اوقات ڈیمنشیا فالج کی وجہ بھی بنتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق یہ دنیا میں اموات کی ساتویں بڑی وجہ بھی ہے۔ہم جانتے ہیں کہ گری دار پھل، سبزیوں اور دیگر اقسام کے پھلوں سے ڈیمشنیا کا خطرہ ٹالا جاسکتا ہے اور دماغ کو تندرست رکھا جاسکتا ہے۔ تاہم اب جاپانی ماہرین نے زور دے کر کہا ہے کہ ریشے دار (فائبر) غذائیں کھانے سےمستقبل میں اس مرض کے خطرات کو بہت حد تک دور کیا جاسکتا ہے۔نیوٹریشنل نیوروسائنس نامی جرنل میں 3700 افراد کو شامل کیا گیا جن کی عمریں 40 سے 64 برس تھیں۔ یہ سارے لوگ بہت تندرست تھے جنہیں 1985 سے 1999 تک جائزہ لیا گیا۔ اس دوران 670 افراد معذور کرنے والے ڈیمنشیا کے شکار ہوئے۔ لیکن جنہوں نے دلیہ اور دیگر ریشے دار غذائیں کھائیں وہ اس کے وار سے بہت حد تک محفوظ رہے۔عالمی ڈیٹا کے تحت 2028 تک دنیا بھر میں ڈیمنشیا کے مریضوں کی تعداد میں مزید سوا کروڑ افراد کا اضافہ ہوجائے گا۔ لیکن غذائی احتیاط سے مرض کی شدت اور عالمی بوجھ کو کم ضرور کیا جاسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر