پیکا آرڈیننس: لگتا ہے وزیراعظم کی کسی نے درست معاونت نہیں کی، جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پیکا آرڈیننس کے خلاف درخواست کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ ہتک عزت کا قانون پیکا سے الگ بھی موجود ہے اور ایسا لگتا ہے وزیراعظم کی کسی نے درست معاونت نہیں کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز ایکٹ (پیکا) ترمیمی آرڈیننس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ بار کے سابق صدر کی درخواست پرسماعت کی۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہاں تو قانون نافذ ہی ناقدین کے خلاف کیا جاتا ہے، وزیراعظم نےکل جو تقریرکی، لگتا ہےانہیں کسی نےصحیح طورپرنہیں بتایا، ہتک عزت کا قانون پیکا سے الگ بھی موجود ہے، ایسا لگتا ہے وزیراعظم کی کسی نے درست معاونت نہیں کی۔درخواست گزار کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ اس پٹیشن میں پہلےسے دائر پٹیشنز سے 2 مختلف نکات ہیں، ایف آئی اے کے پاس اختیار نہیں کہ وہ دو پرائیویٹ پارٹیز کے درمیان مسئلے کو دیکھے، ایف آئی اے صرف وہ کیسز دیکھ سکتا ہے جن کا وفاقی حکومت سے تعلق ہو۔اس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ یقینی بنائے کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی میں کوئی کارروائی نہ ہو۔عدالت نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ بار کے سابق صدر کی درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔عدالت نے درخواست کو پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف دیگر درخواستوں کے ساتھ یکجا کرنے کا حکم دیا اور مزید سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قوم سے خطاب وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ آزادی صحافت پر پابندی کی بے بنیاد باتیں پھیلائی جارہی ہیں، حکومت صرف پیکا قانون میں ترمیم کررہی ہے، فیک نیوز کے ذریعے وزیراعظم کو نشانہ بنایا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ ایک صحافی نے لکھا کہ عمران خان کی بیوی گھر چھوڑکرچلی گئی ہے، معاملہ عدالت میں لے کر گيا ، اب تک فیصلہ نہیں ہوا ، وزیراعظم کے ساتھ انصاف نہیں ہورہا سوچیں عام لوگوں کے ساتھ کیا ہوتا ہو گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر