پیکا ترمیمی آرڈی نینس کیخلاف درخواست، اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پیکا ترمیمی آرڈی نینس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ بار کے سابق صدر مقصود بٹر کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے دورانِ سماعت ریمارکس دیے کہ لاہور ہائی کورٹ بار کے سابق صدر مقصود بٹر کی درخواست ہے تو اسے ضرور سنیں گے۔درخواست گزار کے وکیل حسن عرفان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اس پٹیشن میں پہلے سے دائر پٹیشنز سے 2 مختلف نکات ہیں، ایف آئی اے کے پاس اختیار نہیں کہ 2 پرائیویٹ پارٹیز کے درمیان مسئلے کو دیکھے، ایف آئی اے صرف وہ کیسز دیکھ سکتی ہے جن کا وفاقی حکومت سے تعلق ہو۔پیکا ڈریکونین قانون جسے نیب سے بھی بدتر کردیا گیا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹچیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے کل جو تقریر کی، لگتا ہے کہ انہیں کسی نے صحیح طور پر نہیں بتایا، ہتکِ عزت کا قانون پیکا سے الگ بھی موجود ہے، ایسا لگتا ہے کہ وزیرِ اعظم کی کسی نے درست معاونت نہیں کی۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ایف آئی اے کے پاس نجی تنازعات میں پڑنے کا اختیار نہیں، اسلام بھی اظہارِ رائے کی آزادی دیتا ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیے کہ یہاں تو قانون نافذ ہی ناقدین کے خلاف کیا جاتا ہے۔عدالتِ عالیہ نے درخواست کو پیکا ترمیمی آرڈی نینس کے خلاف دیگر درخواستوں کے ساتھ یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 10 مارچ تک ملتوی کر دی۔عدالت نے ہدایت دی کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) یقینی بنائے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی میں کوئی کارروائی نہ ہو۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر