اپوزیشن رہنماؤں نے بجلی، پیٹرول، ڈیزل سستا کرنے کو وزیراعظم کا گھبرانا قرار دے دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اپوزیشن رہنماؤں نے بجلی، پیٹرول، ڈیزل سستا کرنے کو وزیراعظم کا گھبرانا قرار دے دیا۔اپوزیشن رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ یہ لانگ مارچ اور تحریک عدم اعتماد کا دباؤ ہے کہ وزیراعظم عوام کو ریلیف دینے پر مجبور ہوئے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ‘عمران خان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، قوم کو سستا پیٹرول مبارک ہو’۔رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان بولیں، یہ بلاول بھٹو زرداری کے عوامی مارچ کا دباؤ ہے جس کی وجہ سے وزیراعظم نے بجلی پیٹرول ڈیزل سستا کیا۔دوسری جانب رہنما ن لیگ مفتاح اسمعیل بولے، جو سب کو کہتے تھے، گھبرانا نہیں، وہ تحریک عدم اعتماد سے گھبرا گئے۔ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہاکہ ‘ پیٹرول اور بجلی سستی کرنا عمران خان کی نوکری بچانے کی ناکام کوشش ہے،یہ عوام کا احساس نہیں بلکہ تحریک عدم اعتماد کا خوف ہے’۔اس کے علاوہ ن لیگ کے پرویزرشید نے کہا کہ’ مخالفین پر جھوٹے الزام لگانے والا کرسی چھن جانے کے خوف میں مبتلا ہوگیا ہے’۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی سستی کرنے کا اعلان کیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر