پیوٹن کے احکامات کے بعد روسی جوہری فورسز نے پوزیشن سنبھال لی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے احکامات کے بعد روسی جوہری فورسز نے پوزیشن سنبھال لی۔برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے پیر کو کہا کہ اس کی جوہری میزائل فورسز اور شمالی اور بحرالکاہل کے بیڑے کو بہتر جنگی ڈیوٹی پر فائز کر دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے روسی صدر کو بتایا کہ اسٹریٹیجک میزائل فورسز، شمالی اور بحرالکاہل کے بحری بیڑے اور لانگ رینج ایوی ایشن کمانڈ نے پوسٹوں پر جنگی ڈیوٹی انجام دینا شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ روسی صدر نے اتوار کے روز نیٹو کے رکن ممالک کی جانب سے جارحانہ بیانات اور معاشی پابندیوں کے ردعمل میں روسی فوج کو حکم دیا تھا کہ وہ روسی جوہری اسلحے سے لیس یونٹ کو تیار رکھیں۔روسی سرکاری ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں پیوٹن کا کہنا تھا کہ نیٹو کے اہم رکن ممالک کی جانب سے ہمارے ملک کے خلاف جارحانہ بیانات کا سلسلہ جاری ہے اس لیے میں نے وزیر دفاع اور آرمی چیف کو حکم دیا ہےکہ وہ نیوکلیئر فورس کو تیار رکھیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر