واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ یوکرین کو 35 کروڑ امریکی ڈالرز مالیت کے دفاعی ہتھیاروں کی پیشکش کر رہا ہے، تاکہ روس کی جاری فوجی کارروائیوں کے خلاف انہیں اپنے دفاع میں مدد مل سکے ۔بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے انہیں ایسے کسی اقدام کا فیصلہ کرنے کا اختیار دیا ہے ۔ اس طرح انہوں نے محکمہ دفاع کو صدارتی ذمہ داریوں پرعمل درآمد کا اختیار دیا ہے ،جس سے یوکرین کو بکتر بند، فضائی اور دیگر خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی جن کا وہ اب سامنا کررہے ہیں۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ یہ تازہ ترین رقم یوکرین کو دی جانے والی 6 کروڑ اور 20 کروڑ ڈالرز کی فوری فوجی امداد میں سرفہرست ہے جو بائیڈن نے گزشتہ سال ان کے سپرد کی تھی، جس سے اس مشرقی یورپی ملک کو گزشتہ سال 1 ارب ڈالرز سے زیادہ کی امریکی سلامتی کی مکمل حمایت حاصل ہوئی تھی۔
امریکہ نے یوکرین کو 35 کروڑ امریکی ڈالرز مالیت کے ہتھیار فراہم کر نے کی پیشکش کردی



