روس یوکرین تنازع: لڑائی کیف کی گلیوں تک پہنچ گئی، ہزاروں روسی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)روس کے حملے کے بعد یوکرین میں تیسرے روز بھی لڑائی جاری ہے اور اب لڑائی دارالحکومت کیف کی گلیوں تک پہنچ گئی ہے۔یوکرین کی ملٹری کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس نے بحر اسود سےکلیبر کروز میزائل داغے جبکہ یوکرین کے صدارتی دفترکے مشیر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ یوکرین کے شہروں خیر سون، میکولیف اور اڈیسا کے قریب لڑائی جاری ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف کے وسطی علاقے میں شیلنگ جاری ہے جبکہ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑائی اب دیگر شہروں سے ہوتی ہوئی دارالحکومت کیف کی سڑکوں تک پہنچ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے دارالحکومت کیف میں زولینی ائیرپورٹ اور سیوستوپول اسکوائر کےقریب رہائشی عمارت کو میزائل سے نشانہ بنایا۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کیف میں صدارتی دفتر کے سامنے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ادھر روس کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوج نے یوکرین کے شہر ملیتو پول پر قبضہ کر لیا، روسی فوج یوکرین میں فوجی اہداف کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنا رہے ہیں۔یوکرین کی فوج کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اب تک 3500 سے زائد روسی فوجی ہلاک اور 200 کے قریب قیدی بنائے گئے ہیں۔یوکرینی فوج کا یہ بھی کہنا ہے کہ روس کے 14 طیارے، 8 ہیلی کاپٹر اور 102 ٹینک تباہ کیے جا چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر