روس کی مذاکرات کی پیشکش پر یوکرین بھی بات چیت کیلیے تیار

ماسکو/ کیف(نیشنل ٹائمز)روسی وزیر خارجہ سرگئی لیوروف کی مذاکرات کی پیش کش پر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مشیر نے کہا ہے کہ امن کے لیے روس کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لیوروف نے کہا ہے کہ اگر یوکرینی فوج ہتھیار رکھ دے تو امن کے لیے بات چیت ہوسکتی ہے۔وزیر خارجہ سرگئی لیوروف نے فوجی کارروائی کی حمایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ عوام پر ہونے والے جبر کو روکنے کے لیے روسی فوج یوکرین میں داخل ہوئی ہیں۔روسی ویر خارجہ کے اس بیان پر یوکرینی صدر کے مشیر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر روس بات چیت کرنا چاہتا ہے اور ایسا ممکن ہے تو مذاکرات ضرور ہونے چاہیے۔یوکرین کے صدر کے مشیر نے مزید کہا کہ مذاکرات کے لیے غیرجانبدار ہونا بے حد ضروری ہے بصورت دیگر مثت نتائج سامنے نہیں آئیں گے تاہم انھوں نے ہتھیار ڈالنے کی شرط پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔واضح رہے کہ روسی فوج یوکرین کی پارلیمنٹ سے محض 9 کلومیٹر کی دوری پر ہیں جب کہ حملے کے پہلے روز ہونے والی ہلاکتیں 137 تک پہنچ گئیں جن میں یوکرین کے فوجی بھی شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر