یوکرین پر حملہ؛ امریکا اور برطانیہ نے روس پر اقتصادی پابندیاں عائد کردیں

واشنگٹن /لندن (نیشنل ٹائمز): امریکا اور برطانیہ نے یوکرین پر روسی حملے کے بعد ماسکو کے خلاف سخت پابندیاں عائد کردیں۔غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ روسی صدر ولا دیمیر پوتن نے کیف سے مذاکرات شروع کرنے کے مغربی ممالک کی تجویز کو مسترد کردیا اور حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ ولادیمیر پوتن نے جنونیت کا مظاہرہ کیا اور جنگ کا انتخاب کیا اور اب ماسکو کو اس کے نتائج بھگتنے ہوں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ روس پر عائد نئی پابندیوں کے نتیجے میں وہ ڈالر، یورو، پاؤنڈ اورین کرنسی میں کاروبار نہیں کرسکتا۔جوبائیڈن نے کہا کہ نیٹو ممالک آج ماسکو پر پابندی سے متعلق ایک اجلاس کریں گے تاہم امریکا ماسکو کے خلاف جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے روس کے خلاف ’سخت‘ اقتصادی پابندیاں عائد کردیں جس میں بینکوں، صدر ولادیمیر پوتن کے قریبی دوستوں اور لندن میں اعلیٰ طرز زندگی سے لطف اندوز ہونے والے انتہائی دولت مند روسی شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں روسی کمپنیوں، بینکس اور وی ٹی وی نامی چینل پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا
سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 3 دہشت گرد جہنم واصل
لانگ مارچ لکی مروت سے کرک پہنچ گیا، سہیل آفریدی کی ہیلی کاپٹر سے انٹری
صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول
دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنانے سے کس نے روکا؟ خواجہ آصف کا سہیل آفریدی سے سوال
امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر