کیف کے حالات دوسری جنگِ عظیم جیسے ہوگئے ہیں، یوکرینی وزیر خارجہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)یوکرین کے وزیرِ خارجہ دمیٹرو کولیبا کا کہنا ہے کہ روس کے حملے کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف کی جو صورتحال ہے، ویسی صورتحال دوسری عالمی جنگ میں دیکھی گئی تھی۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ جب 1941 میں دوسری عالمی جنگ کے دوران نازی جرمنی نے ہمارے دارالحکومت پر حملہ کیا تھا تب ایسے حالات تھے۔یوکرینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’یوکرین نے ماضی میں ان حملوں کو شکست دی اور اب وہ اسے بھی شکست دے گا۔‘پیوٹن نے یوکرین پر حملے کے اعلان سے قبل کس عالمی لیڈر کو فون کیا؟انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پیوٹن کو روکو، روس کو الگ تھلگ کر دو، تمام تعلقات کو توڑ دو اور روس کو ہر جگہ سے نکال دو۔خیال رہے کہ یوکرین کےدارالحکومت کیف میں جمعہ کی صبح دودھماکوں کی آواز سنی گئی، جبکہ بیلاروس کے راستے یوکرین میں داخل ہونے والی روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کیف سے 20 میل کے فاصلے تک پہنچ گئی ہے۔



  تازہ ترین   
باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 11 جوان شہید، 12 خوارج جہنم واصل
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی دی: وزیر اعظم
عمران خان کو اڈیالہ جیل میں حاصل سہولیات کے بارے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
بانی جیل نہیں کاٹ سکتے تو کوئی آسان کام کر لیں: آصف زرداری
خیبر: پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
محسن نقوی نے ہمیشہ کوشش کی بانی پی ٹی آئی کو رہائی مل جائے: علی امین گنڈا پور
آسٹرین چانسلر وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو پر حیران
بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جا رہی ہے نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں: عطا تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر