پیکا آرڈیننس کیخلاف ن لیگی درخواست ناقابلِ سماعت قرار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کی پیکا آرڈیننس کے خلاف دائر کی گئی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے مسلم لیگ ن کی پیکا آرڈیننس کےخلاف درخواست پر سماعت کی۔چیف جسٹس اسلام آباد نے ریمارکس دیے کہ اصل اسٹیک ہولڈرز نےچیلنج کیا ہے، ان کے پاس متبادل فورم بھی نہیں، پٹیشنر مجلسِ شوریٰ پارلیمنٹ میں موجود ہے۔مجوزہ پیکا قانون، الیکشن ایکٹ میں ترمیم افسوسناک ہے: HRCPانہوں نے کہا کہ پولیٹیکل پارٹیز کا احترام ہے، سیاسی جماعتیں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کے بجائے پارلیمنٹ مضبوط کریں، سیاسی جماعت کا یہاں آنا پارلیمنٹ کی بے توقیری ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ مجلسِ شوریٰ کو پاور فل بنائیں، غیر ضروری درخواستیں عدالتوں میں نہ لائیں، اٹارنی جنرل کو اس معاملے پر سن چکے ہیں اور دوبارہ بھی سنیں گے۔پیکا ڈریکونین قانون جسے نیب سے بھی بدتر کردیا گیا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹچیف جسٹس نے کہا کہ جتنی بھی پارٹیز حکومت میں رہیں وہ یہی کرتی ہیں کہ آرڈیننس لے آتی ہیں، پارلیمنٹ کا بہت بڑا اختیار ہوتا ہے، وہ آئین میں بھی ترمیم کر سکتی ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ پیکا کے معاملے پر کسی سیاسی جماعت کی درخواست انٹرٹین نہیں کریں گے، سیاسی جماعتوں کے پاس مجلسِ شوریٰ کا فورم ہے وہاں کردار ادا کریں۔

 



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر