غذائیت بھری اسٹرابیری سے کئی طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں

کراچی: (نیشنل ٹائمز) اسٹرابری کو غور سے دیکھیں تو یہ دل کی شکل میں دکھائی دیتی ہے اور دل کے لئے بھی بہت مفید ہوتی ہے۔ یہ کینسر سے بچاتی ہے۔ ایچ ڈی ایل یعنی مضر کولیسٹرول کم کرتی ہے اور بلڈ پریشر بہتر بناتی ہے۔اسٹرابری کولسیٹرول، چکنائی، سوڈیئم اور دیگر اجزا سے پاک ہوتی ہے۔ اسی لیے یہ بہت خوشذائقہ اور صحت بخش پھل بھی ہے۔ اس میں موجود پولی فینولزاور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں۔ دوسری جانب وٹامن سی کی ایک اچھی مقدار اس میں پائی جاتی ہے جبکہ پوٹاشیئم اور مینگنیز بھی اس میں خوب پایا جاتا ہے۔اسٹرابری کا تعلق گلاب کے خاندان سے ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ خوشبودار بھی ہوتی ہے۔ اب اس کے طبی فوائد پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔امراضِ قلب سے بچائے 2019 کے ایک مطالعے سے انکشاف ہوا ہے کہ اسٹرابری میں ایک قیمتی مرکب اینتھوسیانِن پایا جاتا ہے۔ یہ مرکب دل کے امراض کو ٹالتا ہے اور قلبی صحت کو برقرار رکھتا ہے۔ اس میں موجود پوٹاشیئم بھی دل کے لئے بہت مفید قرار دیا گیا ہے۔ سی ڈی سی کے مطابق پوٹاشیئم جتنا زیادہ کھایا جائے دل کی کیفیت اتنی ہی بہتر ہوتی جاتی ہے۔فالج کو بھگائے2016 میں 11 کلینیکل ٹرائلز یعنی طبی آزمائشوں کا تجزیاتی جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ فلے وینوئڈ کھانے سے فالج کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔ اسٹرابری میں فلے وینوئڈز کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو فالج کے عمل کو روک سکتی ہے۔کینسر کے خلاف مؤثر2016 میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق اسٹرابری اور دیگر اقسام کی بیریاں کئی اقسام کے کینسر کو روکنے یا ٹالنے کا کام کرسکتی ہے۔ اسٹرابری بالخصوص چھاتی اورآنتوں کے کینسرکے خطرے کو روک سکتی ہیں۔ پھر شاید یہ جگر، پھیپھڑوں اور لبلبے کے سرطان کو بھی روک سکتی ہے۔تاہم ماہرین کا ایک اور گروہ متفق ہے کہ اسٹرابری میں موجود لاتعداد مفید کیمیکل باہم مل کر سرطان کے بنیادی عمل کو روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتےہیں۔ہائی بلڈ پریشرجو لوگ بلند بلڈ پریشر کے شکاررہتے ہوں وہ اسٹرابری ضرورآزمائیں۔ 2012 اور 2018 پر ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اسٹرابری کا سوڈیئم فوری طور پر بدن کا حصہ بن جاتا ہے۔ اس سوڈیئم کی وجہ سے دل قوی ہوتا ہے اور بلڈ پریشر قابو رکھنے میں مدد ملتی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر