روس سے متعلق اپنی پوزیشن سے پاکستان کوآگاہ کردیا تھا،امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز): امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ روس سے متعلق پاکستان کواپنی پوزیشن سے آگاہ کردیا تھا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس سے متعلق علم ہے۔پاکستان سے دیرینہ شراکت داری اورتعاون ہے۔خوشحال اورجمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ روس کوجنگ سے روکنے کے لئے امریکا نے جوسفارتی کوششیں کیں ان سے پاکستان کوآگاہ کردیا تھا۔محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دنیا کے ہرملک کی ذمہ داری ہے کہ وہ یوکرین کیخلاف روسی صدرپیوٹن کے اقدامات پرتشویش کا اظہارکرے۔ توقع ہے کہ ہرملک عالمی امن اوراستحکام کوخطرے میں ڈالنے والے روسی اقدامات کی مخالفت کرے گا۔



  تازہ ترین   
باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 11 جوان شہید، 12 خوارج جہنم واصل
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی دی: وزیر اعظم
عمران خان کو اڈیالہ جیل میں حاصل سہولیات کے بارے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
بانی جیل نہیں کاٹ سکتے تو کوئی آسان کام کر لیں: آصف زرداری
خیبر: پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
محسن نقوی نے ہمیشہ کوشش کی بانی پی ٹی آئی کو رہائی مل جائے: علی امین گنڈا پور
آسٹرین چانسلر وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو پر حیران
بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جا رہی ہے نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں: عطا تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر