یوکرینی دارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھا، روس نے یوکرین پر بھرپور حملہ کر دیا

کیف (نیشنل ٹائمز ) وزیر اعظم عمران خان گزشتہ شب روس پہنچے ، ان کی موجودگی کے دوران ہی روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا ، یوکرین کا دارالحکومت کیف اور ڈونباس ریجن دھماکوں سے گونج اٹھے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے یوکرین پر حملے کے اعلان کے بعد یوکرین کا دارالحکومت کیف دھماکوں سے گونج اٹھا ، روسی صدر نے ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے ڈونباس میں فوجی آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی مداخلت ہوئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کی بلیک سی پورٹ اڈیسہ پر بھی دھماکے سنے گئے جبکہ مشرقی یوکرین کے علاقے ماریوپول بھی دھماکوں سے گونج رہا ہے ۔ کیف اور خرکیف میں ملٹری کمانڈ سینٹرز پر بھی میزائل حملے کئے گئے ہیں ۔روسی صدر نے یوکرین کی فوج کو ہتھیار ڈالنے کا کہہ دیا، ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین کے خلاف آپریشن دھمکیوں کے خلاف جواب اور اسلحے سے پاک خطے کیلئے ہے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر