بھارت میں اسلامو فوبیا کے واقعات بڑھنے لگے، بینک کا حجاب پہنی خاتون کو کیش دینے سے انکار

اسلام آباد: (نیشنل ٹائمز)بھارت میں اسلاموفوبیا کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے اور ایک کے بعد ایک واقعات سامنے آ رہے ہیں۔بھارت میں کئی روز قبل اسکول کی طالبات کے حجاب پر پابندی سے شروع ہونے والا معاملہ اب دیگر اداروں میں بھی پہنچ گیا ہے۔اسلامو فوبیا کا تازہ ترین واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا جہاں ایک بینک نے حجاب پہنی خاتون کو کیش دینے سے انکار کر دیا۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ کیش لینے کے لیے بینک گئی تو کاؤنٹر پر بیٹھے بینک ملازم نے کہا کہ حجاب نہیں اتارو گی تو کیش نہیں ملے گا۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بینک اہلکار نے متاثرہ خاتون سے اپنے رویے پر معافی مانگی۔دوسری جانب جب بینک کے اعلیٰ حکام نے متاثرہ خاندان کو ملازم کو فارغ کیے جانے کا پیغام دیا تو خاتون کے اہلخانہ نے بینک حکام سے اپیل کی کہ ملازم کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نوکری سے فارغ نہ کیا جائے۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا
سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 3 دہشت گرد جہنم واصل
لانگ مارچ لکی مروت سے کرک پہنچ گیا، سہیل آفریدی کی ہیلی کاپٹر سے انٹری
صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول
دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنانے سے کس نے روکا؟ خواجہ آصف کا سہیل آفریدی سے سوال
امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر