برطانیہ کا 5 روسی بینکوں اور تین ارب پتی شخصیات پر پابندیاں لگا نے کا اعلان

اسلام آباد: (نیشنل ٹائمز)برطانیہ نے 5 روسی بینکوں اور تین ارب پتی شخصیات پر پابندیاں لگا نے کا اعلان کردیا ہے۔لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق ارب پتی افراد میں گنیڈی تمشینکو، بورس روٹنبرگ اور ایگور روٹنبرگ شامل ہیں۔برطانوی میڈیا نے مزید بتایا کہ پابندی کی زد میں آنے والے افراد کے برطانیہ میں تمام اثاثے منجمد کر دیےجائیں گے جبکہ ان افراد پر برطانیہ آنے پر بھی پابندی لگا دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق روس کا مشرقی یوکرین کے روسی نواز 2 علاقوں کی آزاد حیثیت تسلیم کرنے کے معاملے پر برطانیہ نے پانچ روسی بنکوں اور تین شخصیات پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا۔برطانوی وزیراعظم نے پانچ بینکوں کے علاوہ تین ارب پتی افراد پر بھی پابندیاں لگائی ہیں جس میں گنیڈی تمشینکو،بورس روٹنبرگ اورایگور روٹنبرگ شامل ہیں۔پابندی کی زد میں آنے والےافراد کے برطانیہ میں موجود تمام اثاثے منجمد کردیے جائیں گے جبکہ ان افراد پر برطانیہ آنے پر پابندی لگا دی جائے گی۔بورس جانسن نے کہا ہے کہ تمام برطانوی شہریوں پر پابندی ہوگی کہ وہ ان افراد اور بینکوں سے کسی قسم کا لین دین نہ کریں،یہ پابندیاں پہلے مرحلے پر لگائی گئی ہیں اور مزید پابندیاں بھی لگائی جا سکتی ہیں۔بورس جانسن نے مزید کہا کہ برطانیہ کی آخری لمحے تک بحران کا سفارتی حل نکالنے کی کوشش ہوگی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر