وزیر اعظم کا دورۂ روس کا شیڈول جاری

اسلام آباد: (نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم عمران خان پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 9 بجے ماسکو پہنچیں گے، ایئر پورٹ پر ان کا استقبال روس کے ڈپٹی وزیر خارجہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنر دیا جائے گا، اس کے بعد عمران خان ہوٹل جائیں گے جہاں وہ ریسٹ کریں گے۔وزیراعظم عمران خان 24 فروری کو دوسری جنگ عظیم میں جاں بحق فوجیوں کی یاد گار پر پھول چڑھائیں گے اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور صدر پیوٹن کی ملاقات پاکستانی وقت کے مطابق دن 3 بجے شروع ہو گی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد دونوں ملکوں میں وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوں گی۔رذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے وزیر اعظم کا روسی میڈیا کو انٹرویو ریکارڈ ہو گا جبکہ شام 6 بجے ان سے روس کے ڈپٹی وزیر اعظم ملاقات کریں گے۔وزیر اعظم کی پاکستانی وقت کے مطابق رات پونے 8 بجے پاکستانی میڈیا کے ساتھ ملاقات ہو گی اور ساڑھے 9 بجے بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے وزیر اعظم اسلامک سینٹر کا دورہ کریں گے جبکہ عمران خان 24 فروری کو رات ساڑھے 11 بجے وطن کے لئے روانہ ہوں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر