شاہین کی جارحانہ بیٹنگ کے دوران راشد خان کیا ٹوئٹ کرتے رہے؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی گزشتہ روز شاندار بیٹنگ کے دوران افغان اسپنر راشد خان انہیں جشن کے اسٹائل کے حوالے سے بتاتے رہے۔پی ایس ایل کی فرنچائز لاہو قلندرز میں شامل رہنے والے راشد خان مشکل کیچ کرنے کے بعد یا کوئی اہم وکٹ لینے کے بعد ’کوبرا اسٹائل‘ میں جشن مناتے تھے۔زلمی سے میچ کے دوران جب شاہین شاہ آفریدی جارحانہ اننگز کھیل رہے تھے تو اس دوران راشد خان ٹوئٹر پر انہیں یہی مشورہ دیتے رہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے میچ میں شاہین آفریدی بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 20 گیندوں پر 39 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔راشد خان کا اپنے کوبرا اسٹائل جشن کے متعلق بتانا تھا کہ پشتو میں ہم کسی باؤلر کی تعریف کرنے کیلئے ’تم نے سانپ کی طرح وکٹ لی‘ کہتے ہیں۔شاہین کی عمدہ بیٹنگ، شاہد آفریدی بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکےانہوں نے کہا کہ یہ پشتو زبان کا ایک عام جملہ ہے، جو ہماری ٹیم میں بھی زبان زدِ عام ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر