صنعتی ترقی کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا، وزیراعظم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی انڈسٹریل بیس بڑھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، صنعتی ترقی کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔وزیرِاعظم سے وزیرِخزانہ شوکت ترین اور وفاقی وزیرِصنعت و پیداوار خسرو بختیار نے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں صنعتی شعبے کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات، آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت صنعتی استعداد بڑھانے اور سِک یونٹس کی بحالی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں پہلی مرتبہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت کے لیے جامع پالیسی دی، حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت صنعتی شعبہ ترقی کر رہا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صنعتوں کے مکمل استعداد پر چلنے کی بدولت روزگار میں اضافہ ہوا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر