جنرل قمر جاوید باجوہ کی بیلجیئم کی وزیر دفاع سے ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بیلجیئم کے دورے پر آئے ہوئے پاکستانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج بیلجیئم کی وزیر دفاع اور بیلجئین مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات کی ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیلجیئم کی وزیر دفاع مسز لودوائن دیدوندر ، چیف آف ڈیفنس ایڈمرل مائیکل ہوفمین اور لینڈ کمپونینٹ کے چیف آف سٹاف میجر جنرل پئیر جیرارڈ سے ملاقات کی۔ان ملاقاتوں میں دونوں فریقین نے علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر پاکستانی آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان بیلجیئم کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔دونوں فریقوں نے خاص طور پر دفاعی پیداوار، تربیت، انسداد دہشتگردی اور انٹیلیجنس کے شعبوں میں ملٹری ٹو ملٹری تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔بیلجئین رہنماؤں کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو بھی سراہا اور تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کی بھر پور خواہش کا اعادہ کیا ۔یاد رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ بیلجیئم کی حکومت کی دعوت پر گزشتہ روز یورپین دارالحکومت برسلز پہنچے تھے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر